Jump to content

User talk:SDN NEWS

Page contents not supported in other languages.
From Wikipedia, the free encyclopedia

پنجاب حکومت کا گھروں پر صفائی ستھرائی چارجز لگانے کا فیصلہ*

[edit]
  • ▪️پنجاب حکومت کا گھروں پر صفائی ستھرائی چارجز لگانے کا فیصلہ*

پنجاب حکومت نے گھروں پر صفائی ستھرائی چارجز لگانے کا فیصلہ کرلیا جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ہائیڈرو پاور پروجیکٹس کے لیے واٹر چارجز بڑھانے سے روک دیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت کابینہ اسٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کا چوتھا اجلاس ہوا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے ہائیڈرو پاور پراجیکٹس کے لیے واٹر چارجز بڑھانے سے روک دیا، اجلاس میں پرائیویٹ سیکٹر ہائیڈرو پاور پراجیکٹس کے لئے واٹر چارجز میں اضافے کی تجویز پیش کی گئی تھی جبکہ ہائیڈور پاور پراجیکٹس واٹر چارجز میں اضافے سے بجلی مزید مہنگی ہونے کا اندیشہ تھا۔

اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ پنجاب میں 19.85 ملین رہائشی یونٹس اور 20 لاکھ کمرشل یونٹس ہیں۔

اجلاس میں 5 مرلے کے گھروں پر 300 روپے اور 10 مرلے کے گھر پر 500 روپے سینی ٹیشن چارجز لگانے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ دیہی علاقوں میں 10 مرلے کے گھروں پر 200 اور 10 مرلے سے بڑے گھروں پر 500 سینٹری چارجز لاگو ہوں گے۔

مریم نواز نے محکمہ بلدیات کو مجوزہ سینی ٹیشن چارجز سینی ٹیشن چارجز 50 فیصد سے زائد کم کرنے کی ہدایت کردی۔

اجلاس میں پرائیویٹ سیکٹر ہائیڈرو پاور پراجیکٹس کے لیے واٹر چارجز میں اضافے کی تجویز پیش کی گئی، اس تجویر کو مسترد کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھاکہ ہائیڈور پاور پروجیکٹس واٹر چارجز میں اضافے سے بجلی مزید مہنگی ہونے کا اندیشہ تھا۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ چارجز بڑھانے سے ریونیو بڑھے گا لیکن بجلی کی قیمت میں اضافہ ہوسکتا ہے، مخالفت کریں گے۔

اجلاس میں گرین پاکستان پروگرام کے لیے فنڈز کی منظوری دی جب کہ اولڈ ایج ہوم میں رہائش پذیر 10 خواتین کے لیے حج کا وعدہ پوراکرنے کےلیے 2 کروڑ روپے فنڈز کی منظوری بھی دی گئی، مریم نواز کا کہنا تھاکہ حج پر جانے والی خواتین کو خود روانہ کریں گی۔

اس کے علاوہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت ہاؤسنگ ڈپارٹمنٹ سے متعلق اجلاس ہوا۔

اس اجلاس میں سیکریٹری ہاؤسنگ پنجاب اسد اللہ خان نے وزیراعلیٰ مریم نواز کو ’اپنی چھت، اپنا گھر پروجیکٹ‘ پر پیش رفت سے متعلق بریفنگ دی، اجلاس میں سینیٹر پرویز رشید، چیف سیکریٹری پنجاب اور پرنسپل سیکریٹری بھی موجود تھے، مریم نواز نے پروجیکٹ کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےایل ڈی اے ایونیوون میں لاہور کو بہترین ماحول دوست رہائشی شہربنانے کے پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز کر دیا۔

وزیراعلیٰ نے 87 کینال پر محیط سنٹرل پارک کا افتتاح کردیا وزیراعلیٰ ایل ڈی اے ایونیو ون سنٹرل پارک میں پودا بھی لگایا وزیراعلیٰ کو بریفگ دی گئی۔

ایل ڈی اے ایونیوون سوسائٹی میں ماحول کے تحفظ اورخوبصورتی کے لیے اختراعی اقدامات کیے گئے ہیں ایل ڈی اے ایونیوون کے سنٹرل پارک کو پائلٹ ماڈل پارک بنایاگیا۔ 2404:3100:182C:DB3F:F4BB:7E5D:D6A4:9E3D (talk) 04:10, 22 May 2024 (UTC)[reply]