Jump to content

User talk:Jamilbehkri

Page contents not supported in other languages.
From Wikipedia, the free encyclopedia

جمیل حیدر بہکڑی

[edit]

کھیل،سیاست،اور خدمت کا مرقع،جمیل حیدر بہکڑی


ستر کے عشرے میں چکوال کی کرکٹ کا دور انتہائ شاندار رہا،اسی دور میں کراچی سے بہکڑی کی سرزمین پہ بسنے والے خاندان کا ایک جوان جس نے نہ صرف کرکٹ بل کہ لانگ جمپ،دوڑ اورجیولن تھرو میں بھی اپنا نام کمایا،جی ہاں جمیل حیدر کی کتھا سنیے،ان کے آباء واجداد وادی کشمیر سے قبل از تقسیم کراچی میں جا بسے،اور جمیل حیدر کی جنم بھومی بھی قائد اعظم کا شہر ٹھہری،مائرز منہاس قبیلے کا یہ جوان گوناگوں خصوصیات کا حامل ہے ،انیس صد سڑسٹھ میں آ نکھ کھولنے والے جمیل حیدر انیس صد پچھتر میں "بہکڑی" میں آن وارد ہوئے ،میٹرک ہائ سکول نمبر ون جب کہ انٹر اور گریجویشن ڈگری کالج چکوال سے پاس کی،بچپن ہی سے گیند بلے سے رشتہ جوڑا ،جسے 2003 تک نبھاتے رہے، کالج کے دوران سالانہ کھیلوں میں اونچی چھلانگ،چارسو میٹر دوڑ اور جیولن تھرو میں بھی پوزیشن ہولڈر رہے مگر پہچان کرکٹ ہی بنی،ڈگری کالج کی ٹیم کے وائس کپتان رہے،بنیادی طور پر فاسٹ باؤلر رہے ہیں،اور خطرناک قسم کے ان سوئنگر کی حیثیت سے بیٹسمینوں کے ہوش اڑاتے رہے،بہکڑی میں کرکٹ کی ابتدا کا سہرا جمیل حیدر کے سر جاتا ہے،انہوں نے علاقہ بھر کے ٹورنامنٹس میں حصہ لیا،اور اپنی بہترین کارکردگی کی وجہ سے کئ بار اپنی ٹیم کو کامیابیوں سے ہم کنار کیا،معروف ادیب،روحانی شخصیت،پیر تابش کمال بھی بہکڑی کلب میں کھیلتے رہے،جمیل حیدر کے اندر بے قائدانہ صلاحیتیں موجود ہیں ،کرکٹ کے حوالے سے ان کا ایک یادگار میچ مسلم الیون کے خلاف ،جس میں انہوں نے 22 رنز دے کر سات وکٹیں لی تھیں،اور یقینی طور پر ان کے سارے کیرئیر میں یہ شاندار کارکردگی تھی،،جمیل حیدر نے موٹروے کی تعمیر میں اعلی عہدوں پر رہ کر بے بہا خدمات سر انجام دیں،اور علاقہ بھر کے بے روزگاروں کو روزگار دلوا کر غریبوں کے چولہے جلوائے,کرکٹ اور سروس کے ساتھ ساتھ اس وقت جو جمیل حیدر بہکڑی کا نام ضلع بھر میں مشہور ہے،وہ ان کی کارزارِ سیاست میں دبنگ آمد سے عبارت ہے،ان کی سیاسی زندگی کی ابتدا آزاد گروپ سے ہوئ،ضلعی نظامت کے دور 2016 میں وہ وائس چیئرمین یونین کونسل جیبرپور رہے 2017 میں ایکسڈنٹ کی وجہ سے معزور ھوگئے لیکن عوامی و سماجی خدمات میں ان کا نام روز روشن کی طرح عیاں ہے،بعد ازاں وہ پاکستان تحریک انصاف کی کشتی کے سوار بنے اور حلقہ این اے 64 بھر میں ان کے ترقیاتی کاموں منتظم و مشیر ہیں، پی ٹی آئی کی تنظیموں میں بھرپور کردار ادا کیا ۔ابھی ڈسٹرکٹ کے انفارمیشن سیکرٹری ھیں ۔11مئ 23کو 6MPO کے تحت 12 دن تک حافظ آباد جیل میں قید تھے اس کے بعد 5 فروری 24 سے 22 فروری 24 تک نامعلوم قید میں رھے ابھی تک چکوال میں پارٹی کی طرف سے سب زیادہ جیل میں بند رہنے کا ریکارڈ ان کے پاس ہے ۔اس دوران بھی وہ کرکٹ کو نہیں بھولے،ان کے بہکڑی کلب کے بہترین کھلاڑی عتیق ،جو جام شہادت نوش کرگیے،تو جمیل حیدر نے بہکڑی کلب سے اسے عتیق شہید کلب کا نام دے دیا،انہوں نے موجودہ سیاسی دور میں ان کے نام پر گراؤنڈ اور ایک مرکزی گلی بھی بہکڑی گاؤں میں بنوائ،جمیل حیدر ایک بہترین کھلاڑی،کارزار سیاست کے شہ سوار،عوامی خدمت کا جذبہ رکھنے والے وہ فرد ہیں کہ جن کی مثال خال خال ملتی ہے،اور یہ جذبہ انہیں ورثہ میں ملا،ان کے والد محترم او جی ڈی سی میں ملازمت کرتے تھے،اور انہوں نے علاقہ بھر سے لوگوں کو اس محکمہ میں ملازمتیں دلوائیں،اور خود جمیل حیدر دوعشرے تک موٹروے ٹو میں اعلی انتظامی عہدوں پر رہ کر بے روزگاروں کو روزگار دلواتے رہے,جمیل حیدر کا خاندان ایک عسکری خاندان ہے جس میں بہت سارے فوجی آفیسرز ملک و قوم کی خدمت میں مصروف عمل ہیں،ان کے ہم نام ایک کزن جمیل حیدر جو جنرل کے عہدہ پر ہیں اور اس پر مستزاد یہ کہ ان کی اہلیہ بھی ممبر قومی اسمبلی ہیں،اس کے علاؤہ بھی جمیل حیدر کے خاندان میں بیشترز ڈاکٹرز،انجئنرز اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثرت ہے،ذاتی حوالے سے جمیل حیدر ایک ملنسار،بزلہ سنج،پڑھے لکھے اور سنجیدہ سوچ کے حامل ہیں،انہوں نے عرصہ دراز سے اپنے نام کے ساتھ بہکڑی لکھنا شروع کر رکھا ہے ان کا کہنا ہے کہ جو عزت مجھے اہالیان بہکڑی نے دی وہ تادم حیات یاد رہے گی،ایسی بے بہا صفات کے مالک بہت سارے جمیل حیدر ہمارے معاشرے میں موجود ہیں جنہیں اکٹھا کر کے ایک لڑی میں پرونا ہم سب کی زمہ داری ہے Jamilbehkri (talk) 10:03, 15 November 2024 (UTC)[reply]