User:Naveed Turk
جاگیردار راجہ غلام خان۔ علم دوست، عہد ساز شخصیت
وہ دور جب سرسید احمد خان اور دیگر اکابرین ہندوستان کے مسلمانوں کو جدید علوم سے آراستہ کرنا چاہ رہے تھے۔ اسی سلسلے کی ایک کڑی بحالی کا پرائمری سکول بھی تھا، جو 1872 میں قائم کیا گیا۔ اس کا شمار انگریز دور کے قائم کردہ پہلے چند سکولوں میں ہوتا ہے۔ بحالی میں قائم کردہ سکول کی منفرد بات یہاں کے جاگیردار کی ذاتی دلچسپی تھی، بحالی کے علاوہ باقی تمام سکول حکومت کی ذاتی کوششوں کا نتیجہ تھے۔
یہ جاگیر داروں ، والی اور نوابوں کا وہ دور تھا جب ریاستی عوام کو تعلیم سے دور رکھا جاتا تھا، تعلیم اور شعور کے فقدان کی وجہ سے لوگوں پر تسلط برقرار رکھا جاتا تھا۔
اسی سوچ کے تحت بحالی کے جاگیردار کو بھی گرد و نواح کے جاگیردار اور نواب طبقے نے سکول کی مخالفت کا مشورہ دیا اور کہا کہ اسطرح کے اقدام معاشرے میں شعوری بیداری کے ساتھ ساتھ ہماری جاگیر کیلئے بھی خطرہ ہیں، لیکن اس علم دوست شخص نے یہ کہ کر بات ماننے سے انکار کردیا کہ میں اپنی نسل اور قوم کے تسلط کیلئے معاشرے کو علم سے محروم نہیں رکھ سکتا۔ اور انکی ذاتی دلچسپی اس سکول کی بنیاد بنی۔ اور ان کی خواہش اور وصیت کے مطابق انکا مرقد بھی سکول کے ساتھ رکھا گیا۔
آج جب کہ کئی سکول علاقہ میں فروغ تعلیم کیلئے کوشاں ہیں وہاں اس شخصیت کی تعلیم اور شعور کیلئے کاوش ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔
یہ علم دوست شخصیت جاگیردار راجہ غلام خان تھے۔ اللہ انکے درجات بلند فرمائے اور انکی مرقد پر اپنی رحمتوں کا نزول فرمائے۔