Jump to content

User:حفیظ اللہ خان

From Wikipedia, the free encyclopedia

حفیظ اللہ خان (بروز یکشنبہ ۴محرم الحرام ۱۴۱۰ھ ) بمطابق 6اگست 1989ء کو عبداللہ خان کے ہاں کوئٹہ میں پیدا ہوئے ہیں۔قرآن مجید اور دینی تعلیم اپنے والد ماجد سے حا صل کی کیونکہ آپ کے دادا مولوی غلام محمد ایک پرہیزگار عالم دین تھےتب گورنمنٹ پرائمری سکول کاکڑ کالونی نمبر 1نیوکوئٹہ میں داخل ہوئےجبکہ انٹرنس کا امتحان گورنمنٹ ہائی سکول خیروجان باغیچہ چمن سے اور ایف ایس سی تعمیر نو کالج کوئٹہ سے پاس کیا۔ آپ کو بچپن سے مطالعہ اور مضامین لکھنے کا شوق تھا لہذا(یو او بی) یونیورسٹی آف بلوچستان کوئٹہ سے دوران پوسٹ گریجویشن آپ معروف اخباروں میں کالم لکھتے رہے۔ آپ پیشے کے لحاظ سے معلم اور مشغلہ خطاطی ہے زمانہ طالبعلمی میں ایک زیرک طالب علم تھے اور سکاؤٹنگ میں گولڈ میڈلسٹ ہیں۔ آج کل پاکستان کے معروف اخبار نوائے وقت میں بطورِ دفاعی تجزیہ کار کالم لکھتے ہیں۔